8 نومبر، 2022، 10:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84936013
T T
0 Persons

لیبلز

دفاعی صنعت میں اپنے تجربات عراق منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں: جنرل باقری

تہران، ارنا – ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہاہے کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں بہت زیادہ قابلیتوں اور صلاحیتیں ہیں جن شعبوں میں ہم اپنے تجربات عراق منتقل کرنے کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز نئے عراقی وزیر دفاع محمدالعباسی جنہوں نے حال ہی میں پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے، کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ثابت محمد العباسی کو عراق کے نئے وزیر دفاع کے طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دفاعی تعلقات اور دہشتگردی سے نمٹنے پر زور دیا۔

جنرل باقری نے شہدا خاص طور پر دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ کرنے والے شہدا جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی اعلی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی موجودہ حالت بہت اچھی نہیں ہے اور دونوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کو ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعلقات کا برقرار کرنا چاہیے اور یہ آپ اور میری اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں بہت زیادہ قابلیتوں اور صلاحیتیں ہیں جن شعبوں میں ہم اپنے تجربات عراق منتقل کرنے کے لیے تیار کر سکتے ہیں کیونکہ یہ اقدام عراق کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ترقی کی راہ میں مزید تیزی لانے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے 2015 میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق طے پانے والے معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے حکام اور کمانڈروں کو مختلف سطحوں پر مشاورت کرنی چاہیے تاکہ مشترکہ کمیشن کے قیام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ موثر تعاون کیا جا سکے۔

اس موقع پر عراقی وزیر دفاع  نے ثابت محمد العباسی نے دونوں ملکوں کے شہداء حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے شہداء کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش کی نابودی میں ایران کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور مسلح افواج کے ہمیشہ مشکور ہیں۔

انہون نے کہا کہ عراقی مسلح افواج ایران کےساتھ کسی بھی فوجی تعاون کے فروغ پر تیار ہیں۔

اس ٹیلی فونک گفتگو کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے عراق کے وزیر دفاع ثابت محمد العباسی کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .